27 جنوری 2014 - 20:30
امریکہ، ظریف اشٹون مذاکرات کی تصدیق

امریکی ترجمان وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کے درمیان ہوگا۔

ابنا: جنیفر ساکی نے ان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذکرات فروری میں نیویارک میں ہوں گے۔ امریکی ترجمان نے اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی موجودگی کے بارے میں بھی کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران اور مغرب کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ حتمی سمجھوتے کے حصول کیلئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات نیویارک میں ہوں گے۔

.......

/169